مینگلور29 جون (ایس او نیوز)آرٹی آئی کارکن ونائک بالیگا مرڈر کیس کی گھتی کو سلجھانے کے لئے مینگلور پولس نے عدالت میں ایک درخواست داخل کی ہے جس میں اس قتل کے اہم ملزم نریش شینائی کا نارکو انالیسس، پالی گرافک اوربرین میپنگ ٹیسٹ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ یہ اجازت اُس وقت طلب کی گئی جب نریش شینائی کو پیر کے دن عدالت کے روبرو حاضر کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر تلک چندرکو توقع ہے کہ جب کل 30 جون کونریش شینائی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا تو اسی موقع پر عدالت کی جانب سے اُنہیں اس ٹیسٹ کے کرنے کی اجازت دے گی۔